ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نوٹ بندی کے باجودجعل سازی جاری،ہند، بنگلہ دیش سرحد پردولاکھ کے نقلی نوٹ برآمد

نوٹ بندی کے باجودجعل سازی جاری،ہند، بنگلہ دیش سرحد پردولاکھ کے نقلی نوٹ برآمد

Thu, 16 Feb 2017 10:31:41  SO Admin   S.O. News Service

مالدہ، 15 فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارت بنگلہ دیش سرحدپر2 لاکھ قیمت کے2000 روپے کے نقلی نوٹ برآمد کئے گئے ہیں۔یہ جعلی نوٹ اصلی نوٹ کی طرح ہیں بی ایس ایف اوراین آئی ے کی ٹیم نے مشترکہ طور پر چھاپہ مار کر جعلی نوٹ کی اس کھیپ کو ویسٹ بنگال کے مالدہ سے برآمدکیاہے۔ نوٹ بندی کے باجود سرحد پر نقلی نوٹ برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔معلومات کے مطابق 14 فروری کوبی ایس ایف اوراین آئی اے کی ٹیم نے مالدہ ضلع سے عمر فاروق عرف فیروز کو 2000 روپے کے 3 جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتارکیاتھا۔ فیروز سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ سرحد پر بنگلہ دیش کی جانب سے جعلی نوٹ بھیجے جاتے ہیں۔این آئی نے کی ان معلومات کی بنیاد پر سرحد پر چوکسی بڑھا دی تھی۔بی ایس ایف کے مطابق15 فروری کو صبح 2.10 منٹ پرسرحدپرسرگرمیاں دکھائی دیں۔کچھ لوگ ہندوستانی سرحد کی طرف آئیل۔ سیاہ رنگ کا ایک پیکٹ ہندوستان کی طرف پھینکا۔ اسی درمیان بی ایس ایف نے دھاوا بول دیا۔ لیکن ان کے پہنچتے ہی بدمعاش بنگلہ دیش کی طرف بھاگ گئے۔ بی ایس ایف نے پیکٹ کھولا تو ان کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں۔سیاہ رنگ کے پیکٹ میں 2000 روپے کے 100 نقلی نوٹ رکھے ہوئے تھے، جن کی قیمت 2 لاکھ ہے۔ جعلی نوٹ بالکل حقیقی جیسے ہیں۔ تقریباََ50 فیصد خصوصیات ملتی جلتی ہیں۔ گزشتہ دنوں برآمد کئے گئے تمام جعلی نوٹوں کی پرنٹنگ ایک جیسی ہے۔ بی ایس ایف اور ساؤتھ بنگال فرنٹیئر نے 2016 میں تقریباََ 1 کروڑ 47 لاکھ روپے کے نقلی نوٹ برآمد کئے ہیں۔


Share: